9 اگست، 2018

پرچمِ پاکستان


آپ نے پاکستان کا پرچم اپنےگھروں میں ضرور لگایا ہو گا۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ہمارے پرچم کا کیا مطلب ہے اور یہ کس چیز کی نشاندہی کرتا ہے۔
آئیں یہ سمجھتے ہیں۔

پرچمِ پاکستان


پاکستان کے جھنڈے میں موجود سبز رنگ مسلمانوں جبکہ سفید رنگ غیر مسلموں کو ظاہر کرتا ہے۔ یعنی بہت زیادہ سبز رنگ کا مطلب ہوا کہ پاکستان میں مسلمان سب سے زیادہ ہیں اور سفید رنگ کم ہونے کا مطلب ہوا پاکستان میں غیر مسلم کم مقدار میں موجود ہیں۔ اس طرح پاکستان کے جھنڈے پر موجود ہلال(پہلی رات کا چاند) ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان ترقی کے پہلے مرحلے میں ہے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ ہلال کہ مانند بڑھتا رہے گا اور آخر کار ایک دِن تارے کی طرح چمکنے لگے گا۔

جیسا کہ حفیظ جالندھریؔ نے قومی ترانے میں کہا ہے:۔


پرچمِ ستارہ و ہلال
رہبرِ ترقی و کمال

پانچ کونوں والے ستارے کا مطلب اسلام کے پانچ بنیادی فرائض(توحید، نماز، روزہ، زکوۃ، حج) ہیں۔


ہمارا پرچم یہ پیارا پرچم
یہ پرچموں میں حسین پرچم
عطائے ربِّ کریم پرچم



پرچمِ پاکستان


جہاں اس سبر ہلالی پرچم کی اس قدر جاہ و جلال اور آن بان شان ہے وہاں اس عظیم اور مہان پرچم کے چند آداب بھی ہیں۔ جن میں سے چند یہ ہیں:۔

٭ پرچم کو اندھیرے میں مت لٹکائیں۔ سورج غروب ہوتے ہی اسے اُتار لیں۔ یا پھر دوشنی کا کچھ ایسا انتظام کریں کہ پرچم پر کسی طرف سے بھی اندھیرا نہ پڑے۔

٭ پرچم کو زمیں پر مت پھینکیں اور مٹی سے بچائے رکھیں۔

٭ پرچم کو کبھی بھی عمودی یا اُلٹا مت لٹکائیں۔ یعنی اس طرح لٹکائیں کہ سفید حصہ ڈنڈے(جس پر پرچم لٹکا ہے) کی جانب ہو۔


٭ پرچم پر کسی قسم کی کوئی تصویر نہ لگائیں نہ ہی کوئی تحریر لکھیں۔ جن جھنڈوں پر تصویریں بنی ہوں انہیں مت خریدیں۔

٭ آگ یا کسی بھی نقصان دہ چیز سے دور رکھیں۔



ان اصولوں پر عمل کرنا ہر پاکستانی شہری کا فرض ہے۔ امید کرتا ہوں دوستوں کو میری پرچم کے بارے میں یہ وضاحت سمجھ آ گئی ہو گی۔